14.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومتازہ تریناقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ارکان کی جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر...

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ارکان کی جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک پریس بیان کے ذریعے سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرہ خاندانوں اور پاکستان کی حکومت اور عوام سے اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ارکان نےکہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ ارکان نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مجرموں، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور اسپانسرز کا محاسبہ کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ فعال تعاون کریں۔بیان میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی ، محرکات سے قطع نظر، جہاں بھی، جب بھی اور جس نے بھی اس کا  ارتکاب کیا ہو، مجرمانہ اور بلاجواز ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام ریاستوں کے لیےبین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون، بین الاقوامی پناہ گزینوں کے قانون اور بین الاقوامی انسانی ہمدردی قانون سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر اوردیگر ذمہ داریوں کے مطابق بین الاقوامی قانون کے تحت  دہشت گردی کی کارروائیوں سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرات سے ہر طرح سے نبردآزما ہونے  کی ضرورت ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572828

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں