28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومضلعی خبریںپنجاب حکومت کا رمضان نگہبان پیکج تاریخی اہمیت کا حامل ہے،مشیر وزیر...

پنجاب حکومت کا رمضان نگہبان پیکج تاریخی اہمیت کا حامل ہے،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب

- Advertisement -

رحیم یارخان 15 مارچ (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے 30 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔ 90 فیصد خاندانوں کو پے آرڈر تقسیم اور 20 ارب روپے کی رقم خاندانوں تک پہنچ چکی ہے۔

15 اپریل تک رجسٹرڈ خاندان اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مستحق خاندانوں کا پنجاب سوشو اکنامکس رجسٹریشن پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کو اس پروگرام میں شامل نہیں کیا جا رہا۔

- Advertisement -

یونین کونسلز کے ذریعے مستحقین کے گھر دہلیز پر جاکر پے آرڈر تقسیم کر رہے ہیں۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو خصوصی ٹاسک کی کامیابی سے تکمیل پر مبارک باد دیتی ہوں نگہبان رمضان پیکج تاریخ کا پہلا کامیاب پروگرام ہے۔ سلمیٰ بٹ نے کہا کہ پیکج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کافرض ہے۔ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے۔

سبسڈی ختم کرکے تاجر برادری کے تعاون سے صوبہ میں رمضان سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنرز نے صوبہ بھر میں کامیابی سے رمضان سہولت بازار قائم کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مشیر برائے پرائس کنٹرول اینڈ کمانڈیٹیز منیجمنٹ نے کہا کہ دنیا بھر میں مذہبی تہواروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہو جاتی ہیں۔افسوس کے پاکستان میں گرانفروشی ، مصنوعی مہنگائی عروج پر پہنچ جاتی ہے۔

ایسے افراد ناقابل معافی ہیں انہیں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ عید الفطر تک اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھا جائے گا۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں 1لاکھ23 ہزار 144خاندان رمضان نگہبان پیکج میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں،1لاکھ7ہزار693خاندانوں کے کارڈ بینک آف پنجاب سے موصول اور1لاکھ5ہزار تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ضلع میں ایک رمضان سہولت بازار قائم کیا گیا ہے۔

رمضان نگہبان پیکج میں کٹوتی کرنے پر7ریٹیلرز کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے۔ اشیاء خور د ونوش کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572982

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں