15.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس کی...

وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر جوانوں و ان کے اہل خانہ پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مہمند اور ڈیرہ اسماعیل خان میں9 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم نے خوارج کو جہنم رسید کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ کو خراج عقید پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے شہدا کے بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر جوانوں اور ان کے اہل خانہ پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572986

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں