15.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے، حکومت نے میڈیا کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سینیٹرسرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکرٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی این ایس ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے، اے پی این ایس نے پاکستان میں آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے ہمیشہ نمایاں کوششیں کیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اے پی این ایس نے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت نے میڈیا کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے، آزادی صحافت کے فروغ اور میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ عطاءاللہ تارڑ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اے پی این ایس کی نومنتخب قیادت صحافتی اقدار کے فروغ، میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور عوام کو درست اور مستند معلومات کی فراہمی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573002

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں