- Advertisement -
پشاور۔ 15 مارچ (اے پی پی):پشاور کے تھانہ ارمڑ کے حدود میرہ کھچوڑی میں دھماکے میں زخمی ہونے والے معروف عالم دین مفتی منیر شاکر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ ارمڑ کے حدود میرہ کھچوڑی میں مفتی منیب شاکر کی مدرسے میں دھماکہ ہوا۔دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں معروف عالم دین مفتی منیر شاکر، خوشحال، عابد اور سید نبی شامل تھے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا۔
- Advertisement -
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق مفتی منیر شاکر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573021
- Advertisement -