26.6 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںپیپلزپارٹی اپنے منشور پر عمل کے تحت صرف سانگھڑ ضلع میں25 ہزار...

پیپلزپارٹی اپنے منشور پر عمل کے تحت صرف سانگھڑ ضلع میں25 ہزار بے گھر افراد کو گھر دے رہی ہے،شازیہ عطا مری

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 16 مارچ (اے پی پی):پیپلز پروگرام کے تحت ضلع سانگھڑ میں سیلاب متاثرین اور بے گھر افراد کے لئے بھی ایک لاکھ 5 ہزار 33 ہزار مکانات کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھپرو تعلقہ میں 6 ہزار ،ٹنڈوآدم 5 ہزار، سانگھڑ 2 ہزار، سنجھورو میں 7 ہزار اور جام نواز علی میں 4500 گھروں کی تعمیرات مکمل ہو چکی ہے اس حوالے سے ممبر قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کھپرو کے قریب گاؤں اشرف درس میں نئے تعمیر گھروں کا افتتاح کیا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہ گھر ان بی گھر افراد کو بنا کر دے رہے جو سالوں سے بے گھر تھے ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کے نام ہیں۔ ضلع سانگھڑ میں گزشتہ سیلاب اور شدید بارشوں سے بہت نقصان پہنچا ۔

سانگھڑ میں ایک بڑی آبادی بے گھر ہوئے ایسے حالات میں لوگوں کو راشن کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے گئے، بے گھر اور بے سہارا لوگوں کو گھر بنانے سے لیکر انکی بحالی کے عمل تک سندھ حکومت نے بہت تعاون کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573300

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں