23.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںکیپٹل سٹی پولیس پشاور کا ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن ،15 ارکان...

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن ،15 ارکان گرفتار

- Advertisement -

پشاور۔ 16 مارچ (اے پی پی):کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں منشیات کا دھندہ کرنے والوں، غیر قانونی اسلحہ، قبضہ مافیا سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کےخلاف بھی گھیر ا تنگ کردیا ہے، جس کے دوران ضلع بھر میں ابتدائی طور پر15 اراکین کو گرفتار کرکے 3MPO کے تحت جیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افسران بالا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، ابتدائی طور پر پشاور کے مختلف تھانوں کی حدود میں بدنام زمانہ سٹی، کینٹ، رورل اور مضافاتی علاقوں میں مختلف جرائم میں ملوث 15 ارکان کو گرفتار کرلیا، اس سلسلے میں خصوصی فہرستیں تیار کرکے ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،پشاور پولیس امن و امان کے قیام، عوام کی جان و مال کے تحفظ اور مظلوم شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573312

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں