برلن ۔ یکم جون (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات میں اس امر کو سامنے رکھا جائے گا کہ برطانیہ کے یورپی یونین کے اخراج کے بعد بھی فریقین ایک دوسرے کے ساتھی ہی رہیں گے۔انجیلا مرکل نے نیورمبرگ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فی الحال یورپی رہنماو¿ں کو ایسے امور پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، جن …
برطانیہ کو ہمارا ساتھی ہی رہنا چاہیے،جرمن چانسلر

مزید خبریں
برلن ۔ یکم جون (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات میں اس امر کو سامنے رکھا جائے گا کہ برطانیہ کے یورپی یونین کے اخراج کے بعد بھی فریقین ایک دوسرے کے ساتھی ہی رہیں گے۔انجیلا مرکل نے نیورمبرگ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فی الحال یورپی رہنماو¿ں کو ایسے امور پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، جن سے یورپی یونین مضبوط ہو۔ انجیلا مرکل کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے گزشتہ ہفتے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر بریگزٹ پر اتفاق رائے نہ ہوا تو برطانیہ کسی معاہدے کے بغیر ہی یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا۔








