ہیلتھ کیئر سسٹم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر بھکر

114
بھکر ، پولیو کے خاتمہ کیلئے سوسائٹی کے تمام افراد اور بچوں کے والدین پولیوٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر

بھکر۔ 17 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ہسپتالوں اور مراکز صحت کی کڑی مانیٹرنگ تواتر کے ساتھ جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرنے ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان کا اچانک دورہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دریا خان محبوب اقبال ہنجرا بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے طبی سہولیات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے معیار کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ہسپتال انتظامیہ کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے پر توجہ دیں اور علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مریضوں کو صاف اور صحت مندانہ ماحول میسر ہو۔