کشمیر کو متنازعہ تسلیم کیے جانے تک بھارت کے ساتھ بات چیت نہیں ہوگی بھارتی حکمران سیاسی بالیدگی سے محروم ہیں،سید علی گیلانی

سرینگر ۔ یکم جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی واضح کیا ہے کہ بھارت جب تک کشمیر کی متنازعہ حیثیت تسلیم کر کے یہاں سے اپنی فوج کا انخلاءنہیں کرتا، اسوقت تک اس کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی اور نہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت سے دستبردار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو …

سرینگر ۔ یکم جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی واضح کیا ہے کہ بھارت جب تک کشمیر کی متنازعہ حیثیت تسلیم کر کے یہاں سے اپنی فوج کا انخلاءنہیں کرتا، اسوقت تک اس کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی اور نہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت سے دستبردار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو جنونی فرقہ پرست لوگ برسرِ اقتدار آگئے ہیں، وہ سیاسی بالیدگی اور دور اندیشی سے محروم ہیں ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیرقطعی طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے اور کشمیری گزشتہ 70سال سے اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں لیکن بھارت کے موجودہ فرقہ پرست حکمرانوں نے انکے ساتھ جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ یہ جنونی حکمران اپنے مسلم دشمن عزائم کا مقبوضہ علاقے میں بھر پور اظہار کر رہے ہیں۔

Leave a Reply