17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم...

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزا سنا دی

- Advertisement -

راولپنڈی۔18مارچ (اے پی پی):راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزا سنا دی۔ معزز عدالت کے جج نے مجرم غلام عدیل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

پیرودھائی پولیس نے مجرم کو گزشتہ سال اپریل میں ایک کلو 650 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے مقدمہ کی ٹھوس شواہد کے ساتھ پیروی کی جس کے پیش نظر عدالت نے مجرم کو سزا سنائی۔ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات سپلائرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573861

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں