17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومتجارتی خبریںتوانائی کے بحران کو حل کرکے ہی ایکسپورٹ کے اہداف حاصل کئے...

توانائی کے بحران کو حل کرکے ہی ایکسپورٹ کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں،عاطف اکرام

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران کو حل کرکے ہی ایکسپورٹ کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں،بجلی کی قیمت میں چار سے پانچ روپے کمی ہوئی ہے۔

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے یہ بات منگل کو پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر،ممبر قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ،نائب صدر طارق جدون،محمد اشفاق ،چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک،چیئرمین کوآرڈنیشن ملک سہیل ،جاوید اقبال،اختر کاکڑ،صدر ویمن چیمبر ثمینہ فاضل و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کو حل کرکے ہی ایکسپورٹ کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں،بجلی کی قیمت میں چار سے پانچ روپے کمی ہوئی ہے،چیمبرز کے الیکشن کے حوالے سے گفت و شنید جاری ہے ،امید ہے یہ مسئلہ جلد ہو جائے گا۔پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر نے کہا کہ ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے،ہمیں انڈسٹری کو بحال اور برآمدات کو بڑھانا ہو گا،بجلی کی قیمتوں میں کم سے کم 10 روپے کمی ہونی چاہئے،شرح سود میں مزید کمی کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ دس سالہ صنعتی پالیسی لائی جائے اور اس میں تبدیلی نہ ہو۔نائب صدر طارق جدون نے کہا کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انڈسٹری لگنی چاہئے،برآمدات میں تبھی اضافہ ہو گا جب انڈسٹری چلے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573877

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں