17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںواسا فیصل آباد کا ڈی سلٹنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ...

واسا فیصل آباد کا ڈی سلٹنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ریموٹ کنٹرول مشینیں خریدنے کا فیصلہ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے ڈی سلٹنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ریموٹ کنٹرول مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گہری اور بڑی سیوریج لائنوں میں بھی باآسانی ڈی سلٹنگ مکمل کی جا سکے گی۔اس ضمن میں انہوں نے بتایا کہ تجرباتی طور پر سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ اور صفائی کے لئے پہلے مرحلے میں چار مشینیں خریدی گئی تھیں اور یہ تجربہ عملی طور پر کامیاب رہا جس کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسی ہی 4 مشینیں مزید خریدی جائیں جس سے واسا فیصل آباد کی ڈی سلٹنگ استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ریموٹ کنٹرول ڈی سلٹنگ مشینوں سے گہری اور تنگ سیوریج لائنوں میں بھی بہترین ڈی سلٹنگ ممکن ہے جبکہ سیوریج لائنوں میں گیس بھرجانے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کی بھی روک تھام ہو گی۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ یہ خود کار مشینیں ایک ریموٹ کنٹرول سے آپریشنل کی جاتی ہیں اور گہری پانی میں بھی اچھے طریقے سے ڈی سلٹنگ اور صفائی کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ قبل ازیں ڈی سلٹنگ صرف رات کے اوقات میں ممکن تھی کیونکہ اس وقت پانی کی سطح کم ہو جاتی تھی تاہم نئی ٹیکنالوجی اور جدید ڈی سلٹنگ مشینوں کی شمولیت سے اب ہر موسم میں ڈی سلٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573963

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں