17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومقومی خبریںپاک بحریہ کے جہاز اصلت کا ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پر تعیناتی...

پاک بحریہ کے جہاز اصلت کا ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا۔ مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔

- Advertisement -

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مالدیپ میں قیام کے دوران، میزبان ملک کی مسلح فواج کے سربراہ، حکومتی حکام، پاکستان کے ہائی کمشنر اور آسٹریلیا، بنگلہ دیش، چین، جاپان، سعودی عرب، ملائیشیا، روس، سری لنکا، برطانیہ، امریکہ کے سفیروں/نمائندوں، اور مقامی لوگوں نے جہاز کا دورہ کیا۔

پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول (RMSP) پر باقاعدگی سے تعینات کئے جاتے ہیں جس کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی کے لئے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا، سمندروں پر نیویگیشن کی آزادی کو یقینی بنانا اور عالمی مشترکہ اثاثوں کا تحفظ کرنا ہے۔بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر پی این ایس اصلت نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہاز شہید علی (CGS SHAHEED ALI) کے ساتھ بحری مشق کی۔

مشق کا مقصد بحری اور باہمی تعاون کو بڑھانا تھا۔مالدیپ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ پی این ایس اصلت کا دورہ مالدیپ دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573992

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں