17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی کامیابی پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی فتح پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے نو منتخب صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی اور فنانس سیکرٹری وقار عباسی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس کامیابی کو صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ نیشنل پریس کلب ہمیشہ سے آزادی صحافت، صحافیوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ایک مضبوط پلیٹ فارم رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ نو منتخب قیادت اپنے تجربے، محنت اور صحافی برادری کے اعتماد کے ساتھ اس ادارے کو مزید مستحکم کرے گی۔ انہوں نے سینئر صحافی اور صحافتی برادری کے ہر دلعزیز رہنما افضل بٹ کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی اور خدمات ہمیشہ صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ رہی ہیں۔

- Advertisement -

انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ حکومت صحافی برادری کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔ آخر میں، وفاقی وزیر نے جرنلسٹ پینل کے تمام کامیاب امیدواروں کو ایک بار پھر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573998

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں