فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں16 اپریل تک توسیع

88
فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں16 اپریل تک توسیع

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہائوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی ۔

بدھ کے روز سماعت پر فواد حسین چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے موقف اپنایا کہ ایک ہی واقعہ کے الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں، ان سب کو یکجا کرنے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق فواد حسین چوہدری نے کارکنان کو جلا ئوگھیرا ئوپر اکسایا۔ تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ وہ شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔پراسیکیوٹر نیئر نوید نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔