شنکیاری بازار میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122 نے قابو پا لیا

106
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

مانسہرہ۔ 19 مارچ (اے پی پی):مانسہرہ، شکیاری بازار میں سید اكمل شاہ نامی تاجر کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل فائر فائٹر ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور آگ کو باقی مارکیٹ میں پھیلنے سے روک لیا۔ موقع پر موجود لوگوں اور تاجر برادری نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔