لاہور۔20مارچ (اے پی پی):سی سی پی او کی ہدایت پر لاہور پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں میں 679ملزمان گرفتار جبکہ 667مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے22ہزار سے زائد پتنگیں اور847چرخیاں برآمد کی گئیں۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہسٹی ڈویژن میں پتنگ بازی کے142، کینٹ میں 232، سول لائنز میں 41، صدر میں 44، اقبال ٹائون میں 91اور ماڈل ٹائون میں 129ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں ۔ بلال صدیق کمیانہ نے بتایاکہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں۔