18.2 C
Islamabad
اتوار, مارچ 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات میں چاند کی مٹی کا متبادل تیار، مستقبل کے...

متحدہ عرب امارات میں چاند کی مٹی کا متبادل تیار، مستقبل کے خلائی مشنز میں معاونت

- Advertisement -

ابوظہبی ۔21مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں چاند کی مٹی کا متبادل تیار کر لیا گیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی کے اسپیس ایکسپلوریشن لیبارٹری کے محققین نے ایک نیا قمری مٹی کا متبادل (لونا سیمولینٹ) تیار کیا ہے، جو چاند کی سطح پر پائی جانے والی دھول کے خواص سے قریب تر ہے۔یہ جدید "اماراتی لونا سیمولینٹ” خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے مستقبل کے قمری مشنز اور اماراتی خلا نوردوں کی تربیت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

چونکہ چاند کی اصل مٹی کو بڑی مقدار میں زمین پر لانا ممکن نہیں، اس لیے یہ متبادل مواد خلائی تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔یہ متبادل چاندکی مٹی متحدہ عرب امارات میں پائے جانے والے اینورتھوسائٹ سے بھرپور پتھروں سے تیار کیا گیا ہے، جو معدنی اور کیمیائی طور پر چاند کی سطح کی مٹی سے مشابہت رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی کی تحقیقاتی ٹیم، جس میں وِگنیشورن کرشنا مورتی اور دیگر طالبعلم شامل تھے، اس سیمولینٹ کو قمری مشن کے مختلف مراحل جیسے لینڈنگ، سطحی تحقیق، تعمیرات اور وسائل کے حصول کے لیے تجربات میں استعمال کر رہی ہے۔

نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی کا سپیس ایکسپلوریشن لیبارٹری (سی اے ایس ایس ) میں قائم ہے اور خلا و سیاروں کی تحقیق میں سرگرم عمل ہے، جس کا مقصد مستقبل کے خلائی مشنز کو کامیاب بنانا اور ان کے خطرات کو کم کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575057

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں