گوجرانوالہ۔ 21 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں عالمی یوم جنگلات کے موقع پر کمشنر دفتر میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ایم پی اے محمد نواز چوہان کے ہمراہ ماحول دوست پودے لگا کر کیا۔
تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد نواز چوہان، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق، اے سی جی فرخ محمود جنجوعہ، اے سی سٹی اقرا مبین، کنزرویٹر فاریسٹ مظہر مسعود، ڈی ایف او نعیم عاشق، سی او ہیلتھ ڈاکٹر معیز، سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر علی چٹھہ، ڈی او ایمرجنسی 1122 رفعت ضیاء سمیت دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت زندگی ہیں وطن عزیز پاکستان کے لئے درخت لگائیں زندگی بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں بڑے پیمانے پر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر ڈویژن میں 30 ہزار پودے لگانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری صرف ایک مہم نہیں مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق تمام محکموں کے افسران سمیت تمام شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575140