17.2 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںجوہرآباد ، خوشاب للہہ روڈپرمسافر کوچ تیزر رفتاری کے باعث قلابازیاں کھاتے...

جوہرآباد ، خوشاب للہہ روڈپرمسافر کوچ تیزر رفتاری کے باعث قلابازیاں کھاتے ہوئے چھبیل کے قریب سیم نالہ میں گر گئی

- Advertisement -

جوہرآباد ۔21 مارچ (اے پی پی):راولپنڈی روڈ پرخوشاب سے للہہ جانیوالی مسافر کوچ تیزر رفتاری کے باعث قلابازیاں کھاتے ہوئے چھبیل کے قریب سیم نالے میں جا گری ،5خواتین سمیت 7افراد زخمی ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

جنہوں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں 45سالہ غلام عائشہ زوجہ محمد اسلم،27سالہ شازیہ پروین زوجہ محمد آصف ،65سالہ فتح خاتون دختر دوست محمد،،65سالہ رحمت بی بی، زوجہ بہادر خان 70سالہ غلام فاطمہ زوجہ محمد نواز ،70سالہ محمد ممتاز ولد بہادر خان اور 60سالہ محمد افضل ولد محمد شریف شامل ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575144

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں