فیصل آباد۔ 21 مارچ (اے پی پی):نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، کراچی وائٹس نے بہاولپور کی ٹیم کو 17 رنز سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم میں فیصل آباد کھیلے گئے میچ میں کراچی وائٹس نے بہاولپور کی ٹیم کو 17 رنز سے شکست دیدی۔بہاولپور ٹیم نے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی وائٹس نے مقررہ اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
شان مسعود نے 3چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے51 رنز اسکور کیے،محمد فیضان نے13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔بہاولپور کی ٹیم جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا سکی۔فیضان ظفر نے3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے56 رنز بنائے۔میرحمزہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔شان مسعود پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔شان مسعود نے اپنا ایوارڈ ہارون ارشد کو دے دیا جنہوں نے 44 رنز بنائے تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575254