30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںغریب و مستحق افراد کے کفن دفن اخراجات حکومت کے ذمہ لینے...

غریب و مستحق افراد کے کفن دفن اخراجات حکومت کے ذمہ لینے سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع لاہور۔22مارچ (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے غریب اور مستحق افراد کے کفن دفن کے اخراجات حکومت کے ذمہ لینے سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بے شمار ایسے غریب لوگ موجود ہیں جو کفن دفن کے اخراجات برداشت کرنے کے بھی قابل نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے آخری رسومات عزت و احترام سے ادا نہیں ہو پاتیں۔ قرارداد میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس اہم مسئلے پر فوری غور کرے اور غریب افراد کے کفن دفن کے اخراجات اپنے ذمہ لے تاکہ ان کی آخری رسومات پورے عزت و وقار کے ساتھ ادا کی جا سکیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اس اقدام سے نہ صرف غریب افراد کے اہلِ خانہ پر مالی بوجھ کم ہوگا بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کی جانب ایک اہم قدم بھی ثابت ہوگا۔

- Advertisement -

لاہور۔22مارچ (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے غریب اور مستحق افراد کے کفن دفن کے اخراجات حکومت کے ذمہ لینے سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بے شمار ایسے غریب لوگ موجود ہیں جو کفن دفن کے اخراجات برداشت کرنے کے بھی قابل نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے آخری رسومات عزت و احترام سے ادا نہیں ہو پاتیں۔ قرارداد میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس اہم مسئلے پر فوری غور کرے اور غریب افراد کے کفن دفن کے اخراجات اپنے ذمہ لے تاکہ ان کی آخری رسومات پورے عزت و وقار کے ساتھ ادا کی جا سکیں۔

- Advertisement -

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اس اقدام سے نہ صرف غریب افراد کے اہلِ خانہ پر مالی بوجھ کم ہوگا بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کی جانب ایک اہم قدم بھی ثابت ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575432

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں