18.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت اجلاس، یوریا کی قیمتوں...

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت اجلاس، یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا جس میں مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پٹرولیم اور نیشنل فوڈ سکیورٹی کے وزراء، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، پٹرولیم اور صنعت کی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

- Advertisement -

کمیٹی نے ملک میں یوریا کے سٹاک کی پوزیشن اور اس کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے یوریا سیکٹر کو گیس کی فراہمی کو 30 جون تک تین ماہ کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ یوریا کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576499

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں