ہٹ دھرمی پر مبنی بھارتی رویہ اسکے زوال پر منتج ہوگا ،بھارت کی وعدہ خلافیوں کے باعث پورا خطہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 3 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کے موجودہ فرقہ پرست حکمران کشمیر کے بارے میں جس پاگل پن اور جنون کا اظہار کررہے ہیں، اس سے کشمیری ہرگز خوف زدہ نہیں ہوں گے اور نہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت پر کوئی فرق پڑے گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی …

سرینگر ۔ 3 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کے موجودہ فرقہ پرست حکمران کشمیر کے بارے میں جس پاگل پن اور جنون کا اظہار کررہے ہیں، اس سے کشمیری ہرگز خوف زدہ نہیں ہوں گے اور نہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت پر کوئی فرق پڑے گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ ہٹ دھرمی پر مبنی بھارتی رویہ اسکے زوال پر منتج ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور اٹوٹ انگ کے بھارتی دعوﺅں سے اس کی یہ حیثیت متاثر نہیں ہوسکتی۔ ر

Leave a Reply