22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں شاہ رخ خان کے مداح...

آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں شاہ رخ خان کے مداح پر پولیس تشدد کی وڈیو وائرل

- Advertisement -

کولکتہ۔27مارچ (اے پی پی):بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں آئی پی ایل کے افتتاحی میچ کے موقع پر بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان سے ملنے کے خواہاں مداح پر پولیس کے تشدد کی وڈیو وائرل ہو گئی۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ، 22 ​​مارچ کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان آئی پی ایل 2025 کے افتتاحی میچ کے دوران ایڈن گارڈنز میں پیش آیا۔شاہ رخ خان کے ایک مداح نے سکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ رخ خان سے ملنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے مارا پیٹا۔

یہ واقعہ ہفتہ، 22 ​​مارچ کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان آئی پی ایل 2025کے افتتاحی میچ کے دوران ایڈن گارڈنز میں پیش آیا جہاں سٹینڈ میں شاہ رخ خان کے ایک مداح نے ان سے ملنے کے لئے اونچی باڑ پر چڑھنے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر اس کالر سے پکڑ کر نیچے کھینچ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل ایک مداح نے اننگز کے درمیان ویرات کوہلی سے ملنے کے لئے سکیورٹی کی خلاف ورزی کی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ شریا گوشال، کرن اوجلا اور دیشا پٹانی نے بھی شرکت کی اور اپنی پرفارمنس سے ناظرین کو محظوظ کیا جبکہ کرکٹرز ویرات کوہلی اور رنکو سنگھ نے بھی سٹیج پر آکر کچھ ڈانس سٹپس میں شاہ رخ خان کا ساتھ دیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576635

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں