ملتان۔ 27 مارچ (اے پی پی):ملتان ریجن پولیس نے جمعۃالوداع اور یوم القدس کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ۔ترجمان پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملتان ریجن میں جمعۃالوداع کے 1879 اجتماعات منعقد ہوں گے،اے کیٹیگری کے 54،بی کیٹیگری کے 155 اور سی کیٹیگری کے 1670 اجتماعات منعقد ہوں گے،ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امت مسلمہ قبلہ اول اور فلسطین سے یکجہتی کے لئے یوم القدس مناتی ہے،امسال ملتان ریجن میں یوم القدس کے موقع پر 11 ریلیاں نکالی جائیں گی،اے کیٹیگری کی دو، بی کیٹیگری کی پانچ اور سی کیٹیگری کی چارریلیاں نکالی جائیں گی۔
جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر ریجن بھر میں فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے 2092پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے ،ایلیٹ فورس ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے،اجتماعات اور ریلیز کی واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹر اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔