18.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںکوئٹہ سے 17روز بعد جعفر ایکسپریس 400 مسافروں کو لیکر روانہ ہوگئی

کوئٹہ سے 17روز بعد جعفر ایکسپریس 400 مسافروں کو لیکر روانہ ہوگئی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 مارچ (اے پی پی):کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 400 سے زائد 9بوگیوں پر مشتمل مسافروں کو ے کر روانہ ہو گئی جبکہ ٹرین کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کےروز صوبائی درالحکومت کوئٹہ سے جعفرایکسپریس ٹرین 400 مسافروں کو لیکرکوئٹہ سے روانہ کردی گئی واضح رہے کہ 11مارچ کو دہشت گرد حملے کے بعد سے اندرونِ ملک کے لیے کوئٹہ سے پہلی ٹرین روانہ ہوئی ہے۔

جعفر ایکسپریس کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ( ن )کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے مسافروں کو رخصت کیا اور کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا بہت مشکور ہوں جعفر ایکسپریس آج دوبارہ روانہ ہو رہی ہے، جومسافروں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ڈی ایس ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹرین کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576890

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں