آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

126
weather is dry and hot

لاہور۔30مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے ۔

ترجماں محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16اور زیادہ سے زیادہ 29سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 26رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 154فیصد رہی

جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس فیز ایٹ ڈی ایچ اے 161,ذکی فارمز 192،۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان 172،ہونڈا گیٹ وے 157،وی ٹی ایس 173،پولو گراونڈ 160اور ڈائمنڈ پینٹس 159ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔