راولپنڈی ۔ 4 جون (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ خطے اور دنیا بھر میں امن اور استحکام کے حصول کےلئے ”نرم توازن“ کی سوچ اپنانا ہو گی‘ مسائل کے حل کےلئے طاقت کا استعمال غیرسود مند ہے، امن اور استحکام کےلئے صرف نرم توازن کی سوچ ہی کارآمد ہو سکتی ہے۔ وہ گزشتہ روز یہاں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف …
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 4 جون (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ خطے اور دنیا بھر میں امن اور استحکام کے حصول کےلئے ”نرم توازن“ کی سوچ اپنانا ہو گی‘ مسائل کے حل کےلئے طاقت کا استعمال غیرسود مند ہے، امن اور استحکام کےلئے صرف نرم توازن کی سوچ ہی کارآمد ہو سکتی ہے۔ وہ گزشتہ روز یہاں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹیڈیز میں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر یو ایس ڈیفنس سیکرٹری آف سٹیٹ جیمز میٹس نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نرم توازن کی بات کرتا ہوں تو اس کا مطلب مفادات میں توازن، سٹریٹجک مفادات، اقتصادی مفادات، سفارتی مفادات مراد ہے۔







