19.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 6, 2025
ہومضلعی خبریںوزیر اعلی پنجاب کا عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی...

وزیر اعلی پنجاب کا عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنانے کا حکم

- Advertisement -

لاہور۔2اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور اور دیگر شہروں میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے – انہوں نے اوور چارجنگ کی صورت میں مسافروں سے وصول کردہ زائد کرایہ واپس اور بس عملے پر جرمانہ عائد کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا کہ قابل مرمت گاڑیوں کو ہرگز مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے۔

- Advertisement -

انہوںنے کہاکہ کسی روٹ پر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے -ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرائی جائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577912

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں