21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومتجارتی خبریںوزیراعظم کے بجلی کمی پیکج سے صنعتوں کو ریلیف ملے گا،پاکستان بزنس...

وزیراعظم کے بجلی کمی پیکج سے صنعتوں کو ریلیف ملے گا،پاکستان بزنس فورم

- Advertisement -

لاہور۔4اپریل (اے پی پی):صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے حکومتی بجلی ریلیف کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعلان کردہ بجلی کمی پیکج کو سراہتے ہیں۔جمعہ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں پی بی ایف قیادت نے کہاکہ وزیراعظم کے اس اقدام سے زراعت اور صنعتوں کو کافی حد تک ریلیف ملے گا۔امید کرتے ہیں کچھ ماہ بعد وزیراعظم شہباز شریف سے بجلی کے نرخ میں مزید خوشخبری ملے گی۔

پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں سے غیر ضروری سرچارجز کو بھی ختم کیا جائے۔انہوں نے ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے ڈسکوز کو پرائیویٹ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا،ڈسکوز کی نجکاری سے600 ارب روپے کی چوری کا خاتمہ ہو گا،جنکوز کی فروخت سے قومی خزانے میں 9ارب روپے کا اضافہ خوش آئند ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں و تاجروں کو اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔چیئرمین پنجاب پاکستان بزنس فورم محمد نصیر ملک نے کہا کہ نہ صرف توانائی کی قیمتوں میں کمی سے عوام پر مالی دبائو میں کمی آئے گی بلکہ پیداواری لاگت کو کم کرکے صنعتوں کو نمایاں فروغ حاصل ہو گا،اس سے مقامی صنعتوں کی مسابقت میں اضافہ ہوگا، برآمدات کو فروغ ملے گا اور مجموعی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578443

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں