21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
- Advertisement -

لاہور۔4اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس لاہور میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے 67 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ترقی پانے والے انسپکٹرز کے والدین، بچوں، اہلخانہ اور عزیز و اقارب نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید کا بیٹا بھی انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والوں میں شامل ہے یاد رہے سی پی او کا مخصوص بلاک بھی طارق کمبوہ شہید کے نام سے منسوب ہے۔

سابق ڈی ایس پی عمر ورک کی تقریب میں خصوصی شرکت اور بھتیجے کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ تقریب میں لاہور کے 31، فیصل آباد 19، گوجرانوالہ 10 اور شیخوپورہ کے07 افسران کو رینک لگائے گئے۔اس موقع پر پروموٹ ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گذشتہ سوا دو سال میں 1533 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اگلے مراحل میں 257 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز، 449کو انسپکٹر اور 29 کو ڈی ایس پی جبکہ 06 افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائیگی۔رواں سال مختلف رینک پر مجموعی طور پر 4500 کے قریب پروموشنز ہوں گی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پروموشنز اور ویلفیئر کے جواب میں شہریوں کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بھرتیوں، پروموشنز، پوسٹنگز میں شفافیت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

Lahore

سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، دہشت گردی اور مذہبی منافرت پر قابو پانا پولیس کو درپیش اہم ترین چیلنجز ہیں۔ پنجاب پولیس سرحدی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں، کچہ ایریا میں ڈاکووں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، ایڈوانس انفارمیشن کا استعمال، بہترین سروس ڈیلیوری اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشاد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک اور اے آئی جی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی سمیت سینئر افسران تقریب میں موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578588

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں