دمشق۔ 6 جون (اے پی پی) امریکی سربراہی میں قائم اتحادی ممالک کے طیاروں کی شامی شہر الرقہ میں گزشتہ روز کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں 21 عام شہری ہلاک ہو گئے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ افراد داعش کے زیر قبضہ الرقہ سے جان بچا کر نکل رہے تھے۔سیریئن آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ …
امریکی اتحادی طیاروں کی الرقہ میں بمباری، 21 شہری ہلاک

مزید خبریں
دمشق۔ 6 جون (اے پی پی) امریکی سربراہی میں قائم اتحادی ممالک کے طیاروں کی شامی شہر الرقہ میں گزشتہ روز کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں 21 عام شہری ہلاک ہو گئے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ افراد داعش کے زیر قبضہ الرقہ سے جان بچا کر نکل رہے تھے۔سیریئن آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری کا نشانہ بننے والے یہ شامی شہری الرقہ کے جنوبی علاقے فرار ہونے کے لیے دریائے فرات کے کنارے پر چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو رہے تھے۔








