28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن پیر کو منایا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن پیر کو منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن پیر کو منایا گیا ۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد عوام میں صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔دنیا بھر میں یہ دن ہر سال 7 اپریل کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سربراہی میں منایا جاتا ہے۔1948 میں ڈبلیو ایچ او نے پہلی عالمی صحت اسمبلی کا انعقاد کیا تھا اور صحت اسمبلی نے 1950 سے ہر سال 7 اپریل کو عالمی یوم صحت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔

اس دن کی مناسبت سے ڈبلیو ایچ او عالمی صحت سے متعلق بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ اوکی سربراہی میں تپ دق کا عالمی دن ، عالمی حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ ، ملیریا کا عالمی دن، تمباکو نوشی کا عالمی دن ، عالمی یوم ایڈز ، خون کے عطیے کا عالمی دن ،مریضوں کی حفاظت کا عالمی دن، انسداد مائکروبیل آگاہی کا عالمی دن اور ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے علاوہ دیگر ایام بھی منائے جاتے ہیں ۔

- Advertisement -

ملک بھر میں عالمی یوم صحت کے موقع پرسرکاری ، غیرسرکاری ، نجی اور صحت کی مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ عام آدمی کو بیماریوں سے تحفظ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے ۔ اس وقت دنیا بھر میں مختلف بیماریوں ، قدرتی آفات ، لڑائی جھگڑے ، خوراکے مسائل اور نفسیاتی بیماریوں کی وجہ سے لاکھوں افراد کی صحت متاثر ہو رہی ہے جبکہ فصلوں کی باقیات کو جلانا اور ایندھن کا زیادہ استعمال بھی ماحولیاتی اور صحت کے مسائل کا سبب بن رہا ہے ۔

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ نیند اورصحت مندانہ سرگرمیوں کی کمی ، بسیار خوری اور غیر معیاری خوراک کے استعمال سے بھی طبی مسائل پیدا ہوتے ہیں جن امراض قلب، ذیابیطس، ڈپریشن، ہیپاٹائٹس اور گردے کے امراض سمیت مختلف طبی پیچیدگیوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔عالمی یوم صحت کے موقع پر ماہرین صحت نے واضح کیا ہے کہ صحت جیسی نعمت سے ا ستفادہ کیلئے مکمل اور بھرپور نیند، صبح جلدی اٹھنا ، چہل قدمی یا ورزش کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی صحت کیلئے سماجی میل جول اپنانا بھی ضروری ہے ۔

عالمی یوم صحت کے موقع پر ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری و غیر سرکاری اور صحت کی تنظیموں ، اداروں کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا اور عام آدمی کو صحت کی اہمیت کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579083

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں