24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںموسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو روکنے کے لیے درخت لگانا وقت کی...

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو روکنے کے لیے درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے،ناصر محمود بٹ

- Advertisement -

راولپنڈی۔7اپریل (اے پی پی):چیئرمین وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم ماحولیاتی بہتری، آب و ہوا کی تبدیلی کو روکنے، آکسیجن کی فراہمی بڑھانے اور آنے والی نسلوں کے لیے سر سبز و صحت مند ماحول بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے علامہ اقبال پارک میں منعقد ہونے والی شجر کاری تقریب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو روکنے کے لیے درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم سب کو اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کو عوام دوست بنانے کے لیے درخت لگانا ایک قومی فریضہ ہے۔ ہمیں اپنے علاقوں، شہروں، گلی محلوں کو آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کے لئے شجر کاری کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے فروغ اور سر سبز ماحول کو پروان چڑھانے کے لیے پی ایچ اے راولپنڈی کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ پی ایچ اے کی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سر سبز راولپنڈی کے عزم کو آگے لے کر چلیں۔ تقریب میں فوکل پرسن برائے چیئرمین وزارتِ ہاوسنگ اینڈ ورکس شعیب محمود بٹ، رہنما مسلم لیگ (ن) سجاد خان، شیخ ارسلان، ڈائریکٹر پی ایچ اے شیخ طارق محمود و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر سینیٹر ناصر محمود بٹ اور دیگر نے پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579203

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں