20.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ، خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں ریسکیو 1122نے ہنگامی صورتحال میں بروقت...

سیالکوٹ، خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں ریسکیو 1122نے ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کے لیے فرضی مشق کا انعقاد کیا

- Advertisement -

سیالکوٹ۔8اپریل (اے پی پی):خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں ریسکیو 1122نے ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کے لیے فرضی مشق کا انعقاد کیا۔ ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی کسی بھی ہنگامی صورتحال جیسے آگ لگنے اور زلزلہ آنے جیسے خطرات سے بروقت نبرد آزما ہونے کے لیے خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج میں فرضی مشق کا انعقاد کیا جس کا مقصد کالج میں پڑھنے والے طلبا ا ور اساتذہ و سٹاف کو تربیت دینا تھا تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سب اپنی جانوں کو بچا سکیں۔ مشق کے دوران آگ لگنے کی صورت میں بلڈنگ کے اندر پھنسے لوگوں کو بچانے کے علاوہ بلند عمارت میں پھنسے لوگوں کو نیچے اتارنے اور آگ پر بروقت قابو پانے کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔

ریسکیو 1122نے ریسکیو، واٹر ریسکیو اور فائر کے آلات کے نہ صرف سٹال لگوائے بلکہ ان آلات کو ایمرجنسی میں چلانے کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ ریسکیو فر ضی مشق کی ا وور آل کمانڈ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کی جبکہ آپریشنل کمانڈ تحصیل انچارج سیالکوٹ محمد رضا، انسیڈنٹ کمانڈکنٹرول روم انچارج عمران سلیمی، فیلڈ ہسپتال محمد عمران ایل ایف آر اور فائر سیکٹر کی کمانڈندیم اختر ایل ایف آر نے کی۔

- Advertisement -

ریسکیو محافظین نے بھی ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی قیادت میں اس فرضی مشق میں حصہ لیا۔فرضی مشق کے انعقاد کے موقع پر سوشل ورکر روز ویلفئیر کے صدر اشفاق نذر، ڈاکٹر عثمان کوآرڈینیٹر فائر سیفٹی خواجہ محمد صفدر کالج اور فوکل پرسن سپرینڈنڈنٹ ارسل بٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ہما کیانی نے فرضی مشق کا جائزہ لیا اور ریسکیو کی اس کاوش کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فرضی مشق کا مقصد یہ ہے کہ ہم آنے والے ایمرجنسی حالات کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں اور ہمیں پتہ ہونا چاہیئے کہ ہنگامی صورتحال میں ہمارا اگلا قدم کیا ہونا چاہیے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر نے کہا کہ ریسکیو 1122عوام الناس کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے ویژن کے تحت معاشرے کو محفوظ اور صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ، اس سلسلے میں کمیونٹی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ہی اپنا معاشرہ محفوظ بنا سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579463

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں