جوہرآباد،نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص شدید زخمی

101

جوہرآباد۔ 08 اپریل (اے پی پی):خوشاب میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص شدید زخمی ہو گیا ، ریسکیو سٹاف نے اسےتشویشناک حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جو ہر آباد منتقل کر دیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق مضروب کے پاس قومی شناختی کارڈ یا کوئی اور ایسی دستاویز موجود نہیں جس کے ذریعے اسے شناخت کیا جا سکے، اس کے سر میں شدید چوٹ لگی ہے اور اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔