کراچی۔ 08 اپریل (اے پی پی):کراچی پولیس نے گٹکاماوا فروشی میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 568پیکٹ انڈین گٹکا،11بوریاں تمباکو،20کلو سے زائدتیار گٹکا ماوا، ایک رکشہ اور نقدی برآمدکرلی۔منگل کو پولیس ترجمان کے مطابق اسٹیل ٹائون اوربن قاسم پولیس نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے سکندر ولد عبداللہ اورشہباز کو گرفتار کیا۔پولیس نے ملزمان کونیشنل ہائی وئے اوربن قاسم کے علاقے سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔