29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے...

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او ) کے سیکرٹری جنرل اسد مجید نے ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران ای سی او کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو یورپی یونین کے مختلف زرعی پروگرامز میں شمولیت کی دعوت دی۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں زراعت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا معیاری بیج کی تیاری اولین ترجیح ہے تاکہ فصل کی پیداوار میں اضافہ اور کسان خوشحال ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کی ترقی کے لئے پاکستان جدید ٹیکنالوجی اپنا رہا ہے جس میں ایروپانکس ٹیکنالوجی کے ذریعے آلو کی پیداوار میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی ایک عالمی مسئلہ ہے لیکن پاکستان اس چیلنج پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف زراعت کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کی ہدایت پر وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کسانوں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کے لئے دن رات کام کر رہی ہے،وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق زراعت کی بہتری، معیاری پیداوار اور فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579967

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں