29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ڈینش کمپنی ایف ایل سمتھ...

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ڈینش کمپنی ایف ایل سمتھ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے ڈینش کمپنی ایف ایل سمتھ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈینش کمپنی نے پاکستان کے ذمہ دار اور پائیدار کان کنی کے وژن میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے ایف ایل سمتھ کے پائیدار ترقی کے عزم کی تعریف کی اور پاکستان کے ذمہ دار اور پائیدار کان کنی کے وژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے حکومت کی ترجیح پر روشنی ڈالی۔

- Advertisement -

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی ترقی وزیراعظم شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے جو سکلسز ڈویلپمنٹ کے ذریعے ممکن ہے، نوجوانوں کی تربیت سے روزگار کے مواقع کھلتے ہیں ۔ ایف ایل سمتھ کے وفد نے کامیاب پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم پر علی پرویز ملک کو مبارکباد دی۔

وفد نے پاکستان کی پائیدار ترقی اور مقامی ضروریات میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کمپنی نے سو پاکستانی انجینئرز کے لئے معدنیات اور کان کنی میں تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے، کامیاب کان کنی کے لئے ٹیکنالوجی کی ترقی اور ہنر مند افراد کی ضرورت ہوتی ہے جو تربیت یافتہ اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوں، دونوں شعبوں میں شراکت کا فروغ پاکستان کے معدنی شعبے کو مضبوط بنائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579986

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں