اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بدھ کو بائنانس کے سی ای اوچانگ پینگ ژائو اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی،جس میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور دیگر سرکاری حکام بھی شریک تھے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم اوروزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں کرپٹو اور بلاک چین میکانزم کے لیے مؤثر اور جامع فریم ورک تیار کرنے کے حوالے سے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔مسٹر ژاؤ نے ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارمز کے ذریعے سکول سے باہر بچوں کےچیلنج سے نمٹنے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیاجس کا نائب وزیرِاعظم اور ان کی ٹیم نے خیرمقدم کیا۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حکومت ایسی حقیقت پسندانہ پالیسیوں کو فروغ دینے پر توجہ دے رہی ہے جو مستقبل میں پاکستان میں مضبوط ڈیجیٹل معیشت کے قیام کو ممکن بنائیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580076