اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وزارت برائے اوورسیز پاکستان اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) کا ذیلی ادارہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی)خواتین نرسوں کو ملائیشیا بھیجے گا جو مقررہ قابلیت اور تجربے پر پورا اترتی ہیں۔
او ای سی حکام نے ہفتہ کو یہاں اے پی پی کو بتایا کہ نرسنگ سٹاف کا انتخاب ملازمت کی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا جس میں کورونری کیئر، میڈیکل، سرجیکل، آئی سی یو، پیڈیاٹرک آئی سی یو، نوزائیدہ آئی سی یو اور کارڈیک یونٹ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مطلوبہ اہلیت جنرل نرسنگ میں ڈپلومہ ہے اور سپیشلائزڈ پوسٹ بیسک ہونا ضروری ہے،کم از کم 5 سال کے ICU (کارڈیک) کا تجربہ اور خواتین کے لیے عمر 45 سال سے زیادہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں کو انٹرویو کے دن مطلوبہ دستاویزات لانے کی ضرورت ہے جس میں رنگین تصویروں کے ساتھ اپ ڈیٹ شدہ سی ویز بھی شامل ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580983