پشاور۔ 12 اپریل (اے پی پی):ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ بٹگرام ذوالفقار علی اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے بٹگرام میں شہری کے اندھے قتل کیس کا سراغ لگا تے ہوئے ملزم گرفتار کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ پولیس ٹیم نے مختلف زاویوں سے تحقیقات کرتے ہوئے شواہد اکھٹے کر کے تیکنیکی بنیادوں سے اور ہیومین سورس معلومات کی مدد سے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کیں، پولیس نے اس کیس میں ملوث مرکزی ملزم جہانگیر عرف لالو ولد گلزار ساکن دولت پورہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا ہے
جبکہ دیگر عدم گرفتار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر الہ قتل پھندہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او چارسدہ نے کیس کی کامیاب تفتیش پر تفتیشی ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ بٹگرام پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581020