چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کے قتل پر دکھ وافسوس کا اظہار

111

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بھی اپنے الگ پیغام میں ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہر پاکستانی کے دل کو دہلا دینے والا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو انتہائی قابلِ افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ محنت کشوں کا قتل انسانیت سوز فعل ہے جس نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔معصوم جانوں کا اس طرح قتل ناقابلِ برداشت ہے ۔ انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔