35.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومقومی خبریںاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نوشہرہ میں محکمہ ایکسائز کے...

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نوشہرہ میں محکمہ ایکسائز کے موبائل اسکواڈ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نوشہرہ میں محکمہ ایکسائز کے موبائل سکواڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں جنہوں نے اس المناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581320

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں