مظفرگڑھ۔ 14 اپریل (اے پی پی):مظفرگڑھ کے تھانہ بیٹ میر ہزار کی حدود میں 17 سالہ لڑکی کی خودکشی کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق متوفیہ ریحانہ بی بی نے اپنے 2 قریبی رشتہ داروں پر زیادتی کا الزام لگایا تھا، متوفیہ نے اپنی بڑی بہن کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی داستان سنائی تھی،اور اپنی بہن کو زیادتی کے بعد حمل ٹھہرجانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔
پولیس نے خودکشی کی وجہ بننے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کم عمر لڑکی کی موت کی وجہ بننے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔