پنجاب آرٹس کونسل میں کلچر ڈے کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کاانقعاد

90

راولپنڈی۔ 14 اپریل (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل میں کلچرے ڈے کے حوالے سے رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔جس کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹر ی محکمہ اطلاعات وثقافت شازیہ رضوان تھیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور، اسسٹنٹ ڈائریکڑ محمد سلیمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار علی بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ موجود تھے۔آرٹس کونسل آمد پر مہمان خصوصی کو پنجاب کی چنری پہنائی گئی۔جبکہ افسران نے پنجاب کی راویتی پگ پہن رکھی تھی۔مہمان خصوصی شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ پنجاب ثقافتی دیہاڑ نہ صرف ہماری تہذیب و ثقافت کی نمائندگی ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی جڑوں سے جوڑنے کا ذریعہ بھی ہے۔

حکومت پنجاب اس دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ہم اپنی روایات، لوک فنون، اور مقامی ورثے کو محفوظ بنا سکیں۔ اس دن کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شمولیت ہمارے ثقافتی شعور کی عکاس ہے۔ثقافتی دیہاڑ پنجاب کے رنگ، خوشبو، اور لوک دانش کو اجاگر کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ آرٹس کونسل کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں لوک موسیقی، مصوری مقابلے،میوزیکل پروگرام اور علاقائی رقص شامل ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ ہم پنجاب کی تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے کے اس خوبصورت موقع کا حصہ ہوں۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے ہماری تہذیبی پہچان، روایتی اقدار، اور فنونِ لطیفہ کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔

یہ دن ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنی صدیوں پرانی ثقافت، لوک موسیقی، روایتی لباس، اور دیہی ورثے کو نہ صرف خراج تحسین پیش کریں بلکہ نئی نسل کو بھی اس سے روشناس کرائیں۔ آرٹس کونسل کی جانب سے ہم نے مختلف تقریبات، نمائشوں، اور لوک فنکاروں کے خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا ہے تاکہ عوام کو اپنی ثقافت کے قریب لایا جا سکے۔ ہمارا عزم ہے کہ پنجاب کی ثقافتی شان کو زندہ رکھا جائے اور اسے قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے۔کلچرے ڈے کے موقع پر پنجاب آرٹس کونسل مصوری کا مقابلے کا انقعاد کیا گیا جس میں ججزکے فرائض خرم بابری، بنیحہ مظفر اور صائمہ عامر نے ادا کیے۔ مقابلے میں بالاترتیب روبینہ خالد،شانزے نورین،اور حنازمان پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پوزیشن حاصل کرنے والوں میں 10ہزار،7ہزار اور 5ہزار کے کیش انعامات کے ساتھ تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔کلچرے ڈے کی مناسبت سے پنجابی مشاعرے کا بھی انقعاد کیا گیا جسکی صدارت جناب انجم سلیمی نے کی۔ میزبانی کے فرائض ااتفاق بٹ نے ادا کیے۔شعراء اکرام میں محمودہ غازیہ،وفا چشتی،ڈاکٹر ارشد معراج، قمر زمان، ڈاکٹر فاخرہ نورین،سعید دوشی، سلیم شہزاد،جعفر انجم جٹیانہ،طارق بھٹی،جہانگیر عمران،رخسانہ سحر، رفعت وحید،رفعت انجم،سعیداللہ،مظہر مسعود، امجد ہرل،شہباز چوھان،طاھربلوچ،مبشر سلیم، عمران نواز گوندل،نویدہ مقبول بھٹی، صفدر سلیانہ،تبسم رباب،ایوب جوزف,شبنم مری،فیصل شہزاد،ساجدہ بسرا،علی نیاز اور قمرالحق قمر شامل تھے۔

پنجاب آرٹس کونسل میں منعقدہ میوزیکل پروگرام میں لیلہ جٹی،رضوان خان، محمد ارشد اور دیگر گلوکاروں نے اپنی آواز کا جاود جگا کر حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔