35.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم...

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہے گا، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

لاہور۔14اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان جبکہ دو پہر کے وقت میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور درجہ حرارت 6سے 8 سینٹی گر یڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں موسم گرم اور خشک رہا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب25 فیصد رہا ۔لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 98فیصد رہی ۔شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس عسکری ٹین127 ،پاور زون121، ایوی گرین 117،سید مراتب علی روڈ137 ، پو لو گرائونڈ134، طفیل روڈ127 اور غازی روڈ پر122 ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581717

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں