مظفرآباد ۔14اپریل (اے پی پی):سیکرٹری ماحولیات، وائلڈ لائف وفشریز عامر محمود مرزا نے سانحہ ژوب کوئٹہ میں شہید ہونے والے ضلع باغ آزاد کشمیر کے سپوت میجر سعد بن زبیر کے ایصال ثواب و درجات میں بلندی کے لیے اُن کے حقیقی چا عبدالشکور سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔
سیکرٹری ما حولیات، وائلڈ لائف و فشریز نے کہا کہ میجر سعد بن زبیر نے ملک کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جو غمازی کرتا ہے کہ ہم بحیثیت قوم اپنے مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہ کریں گے۔